الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے آئندہ عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئے وزرات داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاروں آئی جیز نے بتایا کہ دستیاب نفری3لاکھ28ہزار510ہے، آئندہ عام انتخابات کےلئے 5لاکھ 91ہزار106سکیورٹی اہلکار درکار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا کہ پاک فوج اور سول آرمد فورسسز بطور سٹیک اور کیو آر ایف درکار ہیں، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی دستیابی بارے7دسمبر تک آگاہ کیاجائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کےلئے 2لاکھ 77ہزار558سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں نو ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے جبکہ اسلام آباد کیلئے 4500 سیکیورٹی اہلکار دستیاب ہیں، شہرِ اقتدار میں 4500 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔