لاہور ( پبلک نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل۔ اٹارنی جنرل آفس کے لیٹرپر محکمہ داخلہ پنجاب نے دستاویزات محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کو بھیجوا دیں۔ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ میڈیکل بورڈ کو ہائی کورٹ میں جمع ہونیوالی دستاویزات بھجوائے گا۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 9 رکنی بورڈ میڈیکل رپورٹس کے جائزے سے متعلق5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ امریکی ڈاکٹر فیاض شال نے نواز شریف کی صحت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں 28 جنوری کو نئی دستاویز جمع کرائی ۔ ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے قائم کردہ میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کی صحت سے متعلق نئی دستاویز بھیجوا دی گئیں۔ پنجاب حکومت کے قائم کیےگئے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی مزید رپورٹس طلب کی تھیں۔ اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے ملنے والے خط میں کہا گیا کہ نئی دستاویزات پر بورڈ سے رائے لی جائیں۔