شاہین اور انشا نے اپنے نکاح میں مہمانوں سے کیا تحفہ مانگا؟

شاہین اور انشا نے اپنے نکاح میں مہمانوں سے کیا تحفہ مانگا؟
پاکستانی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری بروز جمعے کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہین کا نکاح کراچی میں ہوا ہے جس میں سابق کپتان مصباح الحق سمیت سرفراز احمد ، بابراعظم، شاداب خان سمیت دیگر کرکٹرز نے بھی شرکت کی ۔ علاوہ ازیں آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان اور سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب میں آنے والے مہمانوں سے ایک درخواست بھی کی گئی تھی اور بڑا سا ایک نوٹ انٹرنس پر لگایا گیا تھا ۔ نوٹ پر انشا اور شاہین کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ 'دلہا اور دلہن آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس تقریب میں باہری دنیا سے رابطہ منقطع کرکے ان خاص لمحات میں شریک ہوں'۔ نوٹ میں مزید درج تھا کہ 'سب سے بہترین تحفہ جو آپ ہمیں دے سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ برائے مہربانی اپنے موبائل سوئچ آف کریں اور یہ خاص لمحات ہمارے ساتھ انجوائے کریں'۔ اس سے قبل شاہین کے نکاح کا مینیو بھی سامنے آیا تھا جو کہ ایونٹ پلینر کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا ۔شاہین کے کھانے کے مینیو میں مہمانوں کے لیے اسٹارٹر میں ہومس وِد پیٹا ، فریش جوس اور ڈائنمائٹ شرمپ پیش کیا گیا تھا ۔اسٹارٹر کے بعد مین کورس میں قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف وِد چلی ، سبزی میں پالک ،چکن چرغا، مٹن سیخ کباب، مٹن چاپس، فائر چلی فِش، مٹن سلاد اور چٹنی تھی۔ اس کے علاوہ میٹھے میں پان مصالحہ ، کشمیری چائے اور گلاب جامن بھی مہمانوں کو پیش کی گئی تھی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔