انتخابات میں تاخیر پر احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال

انتخابات میں تاخیر پر احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال
کیپشن: Protests over delay in elections, police use tear gas on protesters

ویب ڈیسک: انتخابات میں تاخیر کی خبر سن کر مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑکیں بلاک کردیں۔ جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ یہ واقعہ سینیگال میں پیش آیا ہے۔

رائٹرز کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ سینیگال کی سکیورٹی فورسز نے اتوار (4 فروری) کو دارالحکومت ڈاکار میں 25 فروری کے صدارتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے جمع ہونے والے ایک چھوٹے سے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

صدر میکی سال نے ہفتہ (3 فروری) کو امیدواروں کی فہرست پر تنازعہ کی وجہ سے ووٹ کو غیر معینہ تاریخ تک موخر کرنے کا اعلان کیا- اس اقدام کو حزب اختلاف اور سول سوسائٹی کے کچھ گروپوں نے "ادارہ جاتی بغاوت" قرار دیا ہے۔

انتخابات میں التوا کا سن کر سڑکوں پر تقریباً 200 مظاہرین نے ڈاکار کے ایک مرکزی راستے پر ٹائر جلا کر عارضی رکاوٹوں کے ساتھ ٹریفک کو روک دیا۔ جس کے بعد پولیس کیجانب سے آنسو گیس استعمال کیا گیا اور گرفتاریاں شروع کرنے کے بعد ہجوم اطراف کی گلیوں میں پیچھے ہٹ گیا۔

یاد رہے کہ سینیگال نے کبھی بھی صدارتی ووٹ میں تاخیر نہیں کی اور اس کے بعد کیا ہوگا اس بارے میں غیر یقینی صورتحال شہری بدامنی کو ہوا دینے کا خطرہ ہے۔ جیسے حالیہ برسوں کے مہلک مظاہروں نے مغربی افریقہ کی سب سے مستحکم جمہوریتوں میں سے ایک کے طور پر اس کی ساکھ کو داغدار کیا ہے۔

Watch Live Public News