غیرظاہرشدہ اکاؤنٹس سے متعلق مرکزی بینک کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکہ دینے والے عمران خان کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔ کون جانتا تھا ثاقب نثار کے ًصادق و امینً کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا! اس بھیانک چہرے پر پردہ ڈالے رکھنے پر الیکشن کمشن کے سابق عہدیدار بھی جوابدہ ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔ پے درپے انکشافات،لیکس اور ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں،اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے.
مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا،پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے جھوٹ پہ جھوٹ بولنا۔کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟
واضح رہے کہ غیرظاہرشدہ اکاؤنٹس سے متعلق مرکزی بینک کی رپورٹ منظرعام پرآ گئی. پی ٹی آئی نےالیکشن کمیشن سے 53بینک اکاؤنٹس چھپائے،77 میں سے صرف 12 اکاونٹس ہی ظاہرکیے گئے،2009 سے 2013 تک عرصے میں ملنےوالی 31 کروڑکی رقم بھی ظاہر نہیں کی گئی، پی ٹی آئی نے 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہرکیے،اسٹیٹ بینک کےمطابق 6 سالوں میں ایک ارب 64 کروڑ سےزائدکےفنڈزامنتقل ہوئے.