اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، بانی پی ٹی آئی کی ممبران الیکشن کمیشن کو دھمکی، ذرائع

اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، بانی پی ٹی آئی کی ممبران الیکشن کمیشن کو دھمکی، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ممبران الیکشن کمیشن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنرکیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف اڈیالہ جیل میں فرد جرم عائد کرنے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی فرد جرم عاید کیے جانے کے دوران شدید غصے میں آگئے، بانی پی ٹی آئی نے دوران سماعت الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان کوسنگین دھمکیاں دیں۔ بانی پی ٹی آئی نےممبران الیکشن کمیشن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں تم سب کی شکلیں پہنچانتا ہوں اور نام بھی معلوم ہیں، اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، تم جس کے کہنے پر سب کچھ کررہے ہو وہ تمھیں بچا بھی نہیں سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کی دھمکی پر حیران رہ گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔