ہاررکامیڈی فلم ’بھول بھلیاں3‘کاٹیزرجاری،کب ریلیزہوگی؟

 ہاررکامیڈی فلم ’بھول بھلیاں3‘کاٹیزرجاری،کب ریلیزہوگی؟
کیپشن: ہاررکامیڈی فلم ’بھول بھلیاں3‘کاٹیزرجاری،کب ریلیزہوگی؟

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی معروف ہارر کامیڈی فلمبھول بھلیاں‘ کا تیسرا سیکویل کب ریلیز ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلم میں مرکزی کردار  نبھانے والے اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں تھری کا پہلا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو دیوالی کا تحفہ بھی دے دیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یکم نومبر کو دیوالی کے موقع روح بابا اور مونجولیکا کا مقابلہ ہو گا۔

 
واضح رہے کہ فلم ’ بھول بھلیاں 3‘ میں کارتک آریان، ٹرپتی ڈمری، مادھوری ڈکشٹ اور ودیا بالن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جہاں اداکارہ ودیا بالن کی اپنے کردار مونجولیکا سے واپسی نے شائقین کی دلچسپی کر بڑھایا ہے، وہیں شائقین فلم کے پہلے حصے میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار اکشے کمار کی کمی بھی محسوس کر رہے ہیں۔

ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کا فلم میں شامل ہونا شائقین کی فلم میں دلچسپی کو مزید بڑھا رہا ہے۔

Watch Live Public News