’مسترد سیاسی ٹولہ نیا ڈراما کرنے جا رہا ہے‘

’مسترد سیاسی ٹولہ نیا ڈراما کرنے جا رہا ہے‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کرنے جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں ان سیاسی آوارہ گردوں کا کوئی نظریہ، کوئی راستہ نہ ہی کوئی منزل ہے۔ انہوں نے کہا بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر عمران خان پر تنقیدکافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔

واضح رہے کہ پی‌ڈی ایم آج سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی. مولانا فضل الرحمٰن اور شہبازشریف سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے، شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔