سفید بالوں کے مسئلے سے نجات کا نسخہ

سفید بالوں کے مسئلے سے نجات کا نسخہ
40 سے 45 سال کی عمر میں سر پر بالوں کا سفید ہونا کوئی بڑی بات نہیں لیکن آج کل یہ مسئلہ ناصرف بزرگوں بلکہ نوجوانوں کو بھی ہو رہا ہے۔ دراصل ہمارے بالوں میں میلانین نامی روغن ہوتا ہے جو کہ بڑھتی عمر کے ساتھ کم ہوتا جاتا ہے اور یہی بالوں کے سفید کی وجہ بنتا ہے۔ آج کل مصروف طرز زندگی اور غیر صحت بخش کھانے کی عادات کی وجہ سے ہم اپنے بالوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سفید بالوں کو دوبارہ سیاہ کرنے کے لیے آپ یہ غذائیں کھا سکتے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔ بروکولی ایک انتہائی صحت بخش سبزی سمجھی جاتی ہے، کیونکہ یہ فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ بالوں کو وقت سے پہلے سفید ہونے سے روکتی ہے۔ اس لئے آپ کو بروکولی کو باقاعدگی سے کھانا چاہیے۔ کری لیفز اس میں فولک ایسڈ اور آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر آپ اس کو زیادہ تر کھانے میں استعمال کریں گے تو سفید بال قدرتی طور پر سیاہ ہونے لگیں گے۔ سبز پتوں والی سبزیاں یہ فولک ایسڈ کا بھرپور ذریعہ ہیں، جس کی مدد سے بال سفید ہونا بند ہو جاتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں پالک، ہرا دھنیا اور میتھی شامل کرنا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔