قومی سکواڈ کا اعلان، ڈراپ ہونیوالے تابش خان کے حق میں ٹرینڈ

قومی سکواڈ کا اعلان، ڈراپ ہونیوالے تابش خان کے حق میں ٹرینڈ
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ، تاہم حال ہی میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر تابش خان اس سکواڈ کا حصہ نہیں، انہیں زمبابوے کے خلاف محض ایک ہی ٹیسٹ کھلانے کے بعد ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا. واضح رہے کہ کراچی کے 36 سالہ فاسٹ بولر تابش خان ڈومیسٹک کرکٹ میں 18 سال کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے اب تک اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 598 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔ٹوئٹر صارفین پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کر رہے ہیں تابش خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں. دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے. حارث سہیل اور عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈزمیں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد عباس اور نسیم شاہ دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے. اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ اور سلمان علی آغا قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں . یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط کر دی گئی ہے. پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے. تینوں سکواڈ کی قیادت کپتان بابر اعظم کریں گے . ون ڈے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان) ، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف اور فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف،حارث سہیل ، حسن علی ، امام الحق، محمد حسنین محمد نواز ، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں. ٹیسٹ سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ،محمد عباس، محمد نواز شامل ہیں. نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی شاہنواز دھانی، یاسر شاہ (فٹنس سے مشروط) اور زاہد محمود ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہیں. ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان)، ارشد اقبال ، اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں.آصف علی اور دانش عزیز کو ڈراپ کردیا گیا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔