ماحولیات کے عالمی دن کی پاکستان کو میزبانی مل گئی

ماحولیات کے عالمی دن کی پاکستان کو میزبانی مل گئی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) ماحولیات کے عالمی دن کی پاکستان کو میزبانی ملنے کا جشن آج منایا جائے گا۔ ماحولیات کے عالمی دن کی مرکزی تقریب کل کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی۔ تقریب میں 1 ارب درختوں کا ہدف مکمل ہونے اور عالمی میزبانی کا جشن منایا جائے گا۔

عالمی یوم ماحولیات کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔ تقریب میں چینی صدر،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی لیڈر کے مبارکباد کے پیغامات نشر کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں اب تک کی اچیومنٹ، نئے اہداف اوراہم اعلانات کریں گے۔

تقریب سے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور فیصل جاوید خان کا خطاب بھی ہوگا۔ تقریب میں سیاسی و حکومتی شخصیات، وزراء، غیر ملکی سفیروں شریک ہوں گے۔ تقریب میں ملی نغمے، بلین ٹری سونامی کی سائیٹس، اور پرفضا مقامات کی جھلک ہیش کی جائےگی۔ 5 جون کی منفرد تقریب میں چاروں صوبوں کا ثقافتی شو روایتی رقص پیش کیا جائے گا۔

تقریب کے حوالے سے کنونش سنٹرکو پودوں ،پھولوں اور سبز بتوں سے سجا دیا گیا۔ گلوکار ابرارالحق بھی تقریب میں خصوصی نغمہ پیچ کریں گے۔ پودوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے کنونشن سنٹر کی ہر سیٹ کے ساتھ گملوں میں ایک ایک پودا بھی رکھ دیا گیا۔

ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ دنیا کی میزبانی بڑا اعزاز ہے، وزیر اعظم آج اہم اعلان کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔