پنجاب حکومت کا آن لائن جانوروں کی خرید و فروخت کی خدمات دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا آن لائن جانوروں کی خرید و فروخت کی خدمات دینے کا فیصلہ
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) دانش منیر: پنجاب حکومت کا آن لائن جانوروں کی خرید و فروخت کی خدمات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ای کیٹل مارکیٹ بنائی جائے گی۔ جانور خریدنے اور فروخت کرنے والوں کی رجسٹریشن ہوگی، آن لائن جانوروں کی خریداری کا آرڈر بھی دیا جاسکے گا۔ای کیٹل مارکیٹ کے ذریعے شہریوں کے مسائل کو حل کیا جائے گااس کے ساتھ   آن لائن آرڈر کو ٹریک کرنا بھی ممکن ہوگا۔ 

اب شہری قربانی کے جانور بھی آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ای کیٹل مارکیٹ کے ذریعے اعلیٰ نسل کے صحتمند جانوروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نادرا کی سہولیات بھی حاصل کی جائیں گی، ویڈیو سٹریمنگ بھی فراہم کی جائے گی اور اس کے ساتھ شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے آن لائن جانوروں کے آرڈر سے متعلق آگاہ بھی کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔