ڈاکٹر یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر مقرر کردیا گیا

ڈاکٹر یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر مقرر کردیا گیا
لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد کو پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر مقررکر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمرکی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کیےگئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر اور حماد اظہرکو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سینیٹر عون عباس کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب اور عامرمحمود کیانی کو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کے صدر شفقت محمود خراب صحت کے باعث گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔