وزیر اعظم ، ایردوان اور ان کی اہلیہ میں‌دلچسپ گفتگو، پاکستان آموں کی تعریف

وزیر اعظم ، ایردوان اور ان کی اہلیہ میں‌دلچسپ گفتگو، پاکستان آموں کی تعریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی اور پاکستانی آموں کی بھی تعریف ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق صدر ایردوان کی حلف برداری کی تقریب سے روانگی کے موقع پر گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اور بیگم ایردوان میں دلچسپ گفتگو ہوئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں اب واپس روانہ ہو رہا ہوں، پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں، ترکی کے عوام سے بھی زیادہ۔ آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا۔ شہباز شریف نے صدر ایردوان کو کہا کہ ہم آپ تمام اہل خانہ کو مبارک پیش کرتے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں ،آپ کے لئے آموں کا تحفہ لایا ہوں، آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے اپنی بہن کے لئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی بات پر صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دئیے اور شکریہ ادا کیا ۔ صدر ایردوان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے علم ہے کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں، بیگم ایردوان نے بھی شکریہ ادا کیا ۔ صدر ایردوان نے تقریب میں آمد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کا شکریہ آپ تشریف لائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔