انسداددہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ کی رہائی کی روبکار جاری کردی

انسداددہشتگردی عدالت نے عالیہ حمزہ کی رہائی کی روبکار جاری کردی
کیپشن: The Anti-Terrorism Court has issued a warrant for the release of Alia Hamza

ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان) جناح ہاؤس حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ  کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے روبکار جاری کی۔   عالیہ حمزہ کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری 27 مارچ کو منظور ہوئی تھی۔ 

عالیہ حمزہ کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوئی۔ عالیہ حمزہ کے شوہر کی جانب سے دو دو  لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع  کرایے گئے۔ 

عدالت نے دونوں مقدمات میں عالیہ حمزہ کی جیل سے رہائی کی   روبکار جاری کر دی۔   عالیہ حمزہ کی نو مئی لاہور کے تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔ عالیہ حمزہ میانوالی کے دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر میانوالی جیل میں بند ہے۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر