چیمپئنز ٹرافی2025،اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے قبل پی سی بی اسٹاف کا گروپ فوٹو

چیمپئنز ٹرافی2025،اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے قبل پی سی بی اسٹاف کا گروپ فوٹو
سورس: publicnews

 (لاہور) محمد شکیل خان: قذافی اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ گرائے جانے سے پہلے پی سی بی اسٹاف کا بلڈنگ کے سامنے گروپ فوٹو لیا گیا۔ اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں 3 وینیوز پر شیڈول ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے تمام ملازمین نے مین بلڈنگ کے سامنے گروپ فوٹو بنوایا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے پہلے اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ کو گرا کر وہاں نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی۔

مین بلڈنگ میں موجود دفاتر کو خالی کرنے کا کام جاری ہے۔ دفاتر خالی کرنے کے بعد اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے فروری اور مارچ میں چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے۔

اس کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔