ایف بی آر کے بے نامی زون کراچی کی ایک اور بڑی کامیابی

ایف بی آر کے بے نامی زون کراچی کی ایک اور بڑی کامیابی

کراچی (پبلک نیوز) ایف بی آر کے بے نامی زون کراچی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

بے نامی زون کراچی کے مطابق عبدالغفار کے شناختی کارڈ پر 15 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونےکا ا انکشاف ہوا تھا۔ عبدالغفار نے تحریری بیان اینٹی بے نامی زون کراچی کو دے دیا۔

عبدالغفار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رجسٹرڈ ہونے والی تمام 15 گاڑیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ میں نہیں جانتا کون ان گاڑیوں کا اصل مالک ہے۔ کسی نے میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا ہے میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ ان تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن میرے نام سے منسوخ کردی جائے۔

اینٹی بے نامی زون ان مہنگی گاڑیوں کو ضبط کرکے ایکشن کرے گا اور ان تمام بے نامی گاڑیوں کو ضبط کرکے نیلام کیا جائے گا۔ بے نامی گاڑیوں سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔