ویب ڈیسک: بالی وڈ کے صف اول کے اداکار رنبیر کپور کے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں تاہم وہ خود کس کے مداح ہیں اس بات کا انکشاف انہوں نے کچھ سال پہلے کیا تھا۔بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو میں فلم سٹار رنبیر نے بتایا تھا کہ میں نیویارک کی سڑک پر ہوٹل کی طرف بھاگ رہا تھا کیونکہ مجھے جلدی سے واش روم پہنچنا تھا کہ میری نظر اچانک معروف ہولی وڈ اداکارہ نتالے پورٹمین پر پڑی جو کہ فون پر بات کرتے ہوئے آرہی تھیں۔ رنبیر کا کہنا تھا کہ جب میں نے انہیں دیکھ تو فورً گھوم کر واپس آیا اور کہا ایک، فوٹو، ایک فوٹو! ۔مجھے خوشی کے مارے پتہ ہی نہیں چل سکا کہ ان کی انکھوں میں آنسو تھے اور وہ رو رہی تھیں،انہوں نے غصے سے پیچھے مڑ کر کہا ʼGet lostʼ دفعہ ہوجاؤ۔ بالی وڈ فلم اسٹار رنبیر کا کہنا ہے کہ نتالے پورٹمین کے غصہ کے باعث بولے جانے والے الفاظ سے میرا دل تھوڑا سا ٹوٹا، پر ایسا نہیں کہ میں ان کا کم مداح ہوگیا، وہ آج بھی مجھے کہیں پر بھی مل جائیں تو میں بھاگتا ہوا ان کے پاس جا کر ایک فوٹو ضرور بنانا پسند کروں گا۔خیال رہےکہ نتالے پورٹمین ایک اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ ہیں جنہوں نے ہالی وڈ کی بہت سی فلموں میں نہ صرف اپنی اداکاری کی جلوے دیکھائیں بلکہ کروڑوں فن بھی بنا چکی ہیں۔