پبلک نیوز: لوکل ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز نے ماہ مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ گھریلو سلنڈر 258روپے، کمرشل سلنڈر 922.44روپے سستا ہوگیا۔ لوکل ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن میں 21،860 روپے کی کمی کردی گئی۔
مارچ کے لیے ایل پی جی کی اوگرا کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 96860 روپے فی میٹرک ٹن تھی۔