بریکنگ نیوز!ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

بریکنگ نیوز!ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی
کیپشن: بریکنگ نیوز!ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

ویب ڈیسک: ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت 250 سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 60 سے 70 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 دوسری جانب آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا پاکستان میں ایل پی جی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور آئندہ 5 برسوں میں ملک میں ایل پی جی کا استعمال بہت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News