(پبلک نیوز) سربراہ پاک فضائیہ چار روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر ائیر مارشل سدرشانا کاراگودا پاتھیرانا نے ان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق ائیر چیف کی سری لنکا کے وزیر اعظم مہندہ راجاپکسا سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی.سری لنکن وزیراعظم نے سری لنکا کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے تکنیکی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل مدد اور تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ سربراہ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکا کے بہادر عوام کے متاثرکن عزم کو سراہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں۔