پاک فوج کی جانب سے دادو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کی جانب سے دادو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 ویب ڈیسک: تالکہ مہر کے ڈسٹرکٹ دادو میں آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز پبلک سکول شاپنجو سلطان دادو میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز عمر کوٹ کے  ڈاکٹرز نے مریضوں کا علاج کیا ۔مختلف شعبہ امراض کے ماہر ڈاکٹروں میں گائنی، چائلڈ اسپیشلسٹ، میڈیکل اور پیتھالوجسٹ کے ساتھ ساتھ مہر پیرا میڈک سٹاف بھی شامل تھے ۔

میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹ بشمول ڈینگی، ملیریا، ہیپاٹائٹس بی اور سی، آنتوں کا بخار، حمل کے ٹیسٹ، یورن RE اور بلڈ شوگر ٹیسٹس کی سہولت میسر تھی ۔مریضوں کو مفت ادویات، سپلیمنٹس اور طبی ھدایات مہیا کی گئیں۔

 متعدد مریضوں کی ویکسینیشن  کے ساتھ ساتھ حفظان صحت و ابتدائی طبی امدادی کٹس بھی فراہم کی گئیں ۔مریضوں میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت کل 1360 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔

مختلف امراض میں انیمیا،  URTI، ملیریا،  ڈینگی بخار، گیسٹرو اینٹرائٹس، غذائیت، ذیابیطس،  UTI ہائی بلڈ پریشر، قبل از پیدائش کی دیکھ بھال سے متعلق علاج معالجہ اور طبی ھدایات دی گئیں ۔

 علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا خیر مقدم اور مفت علاج و ٹیسٹس کی سہولیات مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News