ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں عوام نے گھات لگائے ہوئے خوارج کے پاک فوج پے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
شمالی وزیرستان کےغیورعوام کاکہنا تھا کہ ہم ہمیشہ دہشتگردی کےخلاف عملی طور پرسیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
عوام کا کہنا تھاکہ دہشت گردگیدڑکی طرح حملہ کرتے ہیں،اگرہمت ہیں تو میدان میں مقابلہ کریں،ہم شہادت کے لیےتیار ہیں،انکا مزیدکہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کےخلاف پاکستان کی سرزمین کے لیےہرقسم کی قربانی دینےکو تیار ہیں۔
ایک بار پھرشمالی وزیرستان کی عوام نے یہ ثابت کیا ہےکہ نہتے عوام کو نشانہ بنانے والےاوربھتہ خوری کرنے والے خوارج کا وجود ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔
شمالی وزیرستان کےعوام نےعیدک بازارمیں دہشتگردی کےخلاف ریلی نکال کر سیکورٹی فورسز اور آپریشن عزم استحکام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
شمالی وزیرستان کےغیورعوام نےعہدکیا کہ دہشتگردی کےاس جنگ میں سیکیورٹی اداروں کےساتھ مل کرہرحد تک جائیں گے اورآئندہ کسی شرپسندکو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گےتاکہ علاقہ میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہو۔