چاند پر سیر کیلئے بالکل مفت جائیں!

چاند پر سیر کیلئے بالکل مفت جائیں!
ویب ڈیسک: چاند ایک ایسا استعارہ ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر کہیں نہ کہیں ہم استعمال کر لیتے ہیں۔ شعر و شاعری میں تو چاند کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ خاص کر چاند توڑنے کی مثال تو ہر خاص و عام سے سننے کو ملتی ہے۔ سائنس نے دنیا میں جدت کا ایسا چراغ روشن کیا ہے جس کی روشنی میں لوگ چاند پر جا پہنچے ہیں۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چاند پر جا کون سکتا ہے؟ اس سوال کا سادہ سا جواب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ایک خبر کے ذریعہ دے دیا ہے۔ جاپان کے ارب پتی نے چاند پر جانے کے لیے اپنے 8 افراد کو پیش کش کی ہے کہ وہ بھی جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے انھوں نے محض دو شرائط رکھی ہیں؛ ایک تو یہ کہ جو بھی کام کریں، اس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے اور معاشرے کی مدد ہو، دوسری شرط یہ کہ عملہ کے تمام ارکان کی ہر ممکن مدد کے لیے بھی تیار ہوں۔خیال رہے کہ یہ مشن سپیس ایکس کا اسٹار شپ مشن ہے جس کو ڈیئر مون کا نام دیا گیا ہے اور یہ 2023 میں چاند کے لیے روانہ ہونے والا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔