ویب ڈیسک: محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا۔
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے اراکین شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے، زونل کمیٹیاں شہادتیں موصول کر کے اسے مرکزی کمیٹی تک پہنچائیں گی۔
محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔