راولپنڈی: ( پبلک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو چکا ہے۔ مہمان ٹیم کے لئے فول پروف سکیورٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، ساجد خان، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور سکور بورڈ پر اچھا ٹارگٹ سجانے کی کوشش کریں گے۔ وکٹ آخری دنوں میں سپینرز کے لیے سازگار ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1499604851373793283?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1499604851373793283%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F279094- دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میں منعقد ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے 29 مارچ کو، دوسرا ون ڈے 31 مارچ کواور تیسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ 5 اپریل کو واحد ٹی 20 راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔