پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری، فیس بک نے مونیٹائزیشن شروع کردی

پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری، فیس بک نے مونیٹائزیشن شروع کردی
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ اب وہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ سے پیسے بھی کما سکیں گے۔ فیس بک کی جانب سے مونیٹائزیشن سے پاکستانی صارفین کو اپنے بینک اکاؤنٹس کو رجسٹر کرنے کا آپشن دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد یوٹیوب خطیر رقم کما رہی ہے۔ اب فیس بک مونیٹائزیشن کے ذریعے انھیں ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے۔ فیس بک پاکستانی پیجز کیلئے اِن سٹریم اشہارات کی سہولت مہیا کرد ہے۔ اردو نیوز کے مطابق فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرکاری زبان اردو کو ان لینگوئجز میں شامل کر دیا گیا ہے جن کی ویڈیوز کو اب مونیٹائز کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ فیس بک نے پاکستانی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی تسلیم کرنا شروع کر دی ہیں۔ فیس بک کے مطابق مونیٹائزیشن کی سہولت ویڈیوز اور ایسے مواد کے لیے ہوتی ہے جس پر اشہارات دیے جا سکیں۔ وڈیوز کو مونیٹائز کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پیج پر 10 ہزار فالورز ہوں اور گزشتہ ساٹھ دنوں آپ کی ویڈیوز کو چھ لاکھ منٹس تک دیکھا گیا ہو۔ اس کے علاوہ آپ کے پیچ پر پانچ ایکٹو ویڈیوز کا ہونا بھی ضروری ہے۔ فیس بک صارفین کی سہولت کیلئے شائع اردو نیوز کی خبر میں کہا گیا ہے کہ اِن سٹریم اشتہارات کے ذریعے ویڈیوز کی ابتدا اور درمیان میں ویڈیو اشتہارات اور تصاویر پر مبنی اشتہارات چلائے جاتے ہیں۔ مونیٹائزیشن کی سہولت حاصل کرنے والے پیجز کے ایڈمنز کو فیس بک یہ موقع دیتا ہے کہ وہ ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت بتائیں کہ وہ اپنے مواد میں اشتہار چلانا چاہتے ہیں یا نہیں، مثبت آپشن منتخب کرنے کے بعد فیس بک صارفین کو ان کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر اشتہارات دکھاتا ہے۔

Watch Live Public News