آج رات چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

آج رات چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
جدہ: رواں برس میں پہلی مرتبہ چاند آج شام خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے بتایا ہے کہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئےگا ۔ پاکستانی وقت کےمطابق چاند رات 12 بج کر 43 منٹ پرخانہ کعبہ کےاوپر ہوگا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہی ہوگا ۔ انجینیئر ماجد کا کہنا ہے کہ چاند 93 فیصد روشن ہوگا اس موقع پر دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جاسکیں گے ۔ انجینیئر ماجد کے مطابق اس دوران دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلےکا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔