ایل پی جی مافیا نے ایل پی جی مہنگی کردی

ایل پی جی مافیا نے ایل پی جی مہنگی کردی

(ویب ڈیسک ) ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے مگر 277 روپے میں فروخت کی جانے لگی ۔

چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن  عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ  ایل پی جی مافیا نے قیمت میں از خود 20 روپے کا اضافہ کر دیا ہے،  قیمت میں اضافے کے بعد گھریلوں سلینڈر 240 روپے اور کمرشل  سلینڈر 910 روپے مہنگا ہوگیا ۔

انہوں نے کہا کہ  سوئی گیس پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور  ہے، رہی سہی کسر ایل پی جی مافیا نے پوری کر دی ، ایل پی جی مہنگی مافیا کرتا ہے پولیس چھوٹے دکاندار ون کو پکڑ نے لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اوگرا فوری گیس مافیا کے خلاف کارروائی کرے ، اوگرانے ایل پی جی کی قیمت 257 روپے مقرر کی تو فراہم بھی کرے۔ وزیر اعظم فوری نوٹس لیں ان کے حلف اٹھاتے ہی ایل پی جی مافیا نے پہلی سلامی دے دی ہے۔

عرفان کھو کھر نے کہا کہ  عوام کو کھانے پینے کی اشیاء سستی دینے کے ساتھ ساتھ ایل پی جی بھی سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے ، عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی مافیا سرکار سے بھی زیادہ طاقتور ہوگیا ، ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت کرنے سے انکار کر دیا ۔؎