(ویب ڈیسک )ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا دنیال چمکنی نے استعفیٰ دے دیا۔
اس حوالے سے دانیال چمکنی نے کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر استعفی دیا ہے۔ ایک سال تک بطور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کام کیا یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
خیال رہے کہ دانیال چمکنی کو نگران حکومت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ( اے اے جی ) تعینات کیا تھا۔