وزیرخارجہ بلاول بھٹوشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئےبھارت روانہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹوشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئےبھارت روانہ
کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے روانہ ہوگئے ۔ بلاول بھٹو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے براہ راست گوا روانہ ہوئے جہاں پر ان کا طیارہ گوا میں لینڈ کرے گا ۔ بھارت روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ گوا میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، ان کا جانا یہ واضح پیغام بھیجتا ہےکہ پاکستان ایس سی او کوکتنی اہمیت دیتا ہے اور اپنی اس ممبر شپ کو کتنی سنجیدگی سے لیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تنظیم میں شامل ممالک کے ساتھ باہمی روابط کا منتظر ہوں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔