ویب ڈیسک: بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے 45 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 45 اسسٹنٹ کمشنر کے عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ کردی۔
اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال مس ثناءکو اے سی بہاولپور سٹی تعینات کردیا۔ سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ ونگ محمد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں تعینات کردیا۔ سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ سعید احمد کو اسسٹنٹ کمشنر لاوا تعینات کردیا۔
صفاء عابد کو اسسٹنٹ کمشنر تاندلیوالہ تعینات کردیا گیا۔ تیمور عثمان کو اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان تعینات کردیا۔ اے سی ریونیو ساہیوال ندیم ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ تعینات کردیا۔
اسی طرح بوریوالہ، شاہ پور، شاہ کوٹ، بھیرا، سانگہ ہل کے اسسٹنٹ کمشنر بھی تبدیل کردیے گئے۔ راولپنڈی صدر، کہوٹہ، شیخوپورہ، صفدر آباد، میاں چنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔
خان پور، قصور، گجرات، جھنگ اور پنڈی بھٹیاں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔