پبلک نیوز: منی مرگ سے تعلق رکھنے والے طلباء کی امتحانات میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کی جانب سے طلباء کو ہیلی پر استور لے جایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شدید برف باری کے باعث منی مرگ اور استور کو ملانے والے برزیل پاس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
ان حالات میں امتحانات کی مقررہ تاریخ قریب آنے پر ایسے طلباء جنہوں نے امتحانات میں شرکت کرنی تھی، پاک آرمی نےان کی شناخت کر کے انہیں بروقت ہیلی کے ذریعے استور پہنچا دیا۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے طلباء کے تعلیمی حصول کو یقینی بنانے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔