ویب ڈیسک: 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں ٹھن گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی اے نے 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنے کی مخالفت کردی، نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا، بڑی تعداد میں خواتین مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتی ہیں، نان فائلرز کو نئی سمز کے اجراء پر کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی۔
پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں آنے والوں کی سمز بحال کرنے کا کیا طریقہ کار ہوگا،قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں،سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا،بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سمز بلاک کرنے کے حوالے سے طریقہ کار طے کیا جائے گا،فائلرز کی سمز کی بحالی کیلئے بھی طریقہ کار طے کیا جائے گا،سمز بلاک کرنے سے نان فائلرز کی حوصلہ شکنی ہوگی،سمز بلاک کرنے کے علاوہ دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے۔