پی ایس ایل 10 کن شہروں میں کھیلا جائے گا، فیصلہ ہو گیا

پی ایس ایل 10 کن شہروں میں کھیلا جائے گا، فیصلہ ہو گیا
سورس: publicnews

( پبلک نیوز )  محمد شکیل خان: پی ایس ایل  کے جنرل کونسل اجلاس میں  پی ایس ایل سیزن 10 کے لئے 7 اپریل سے 20 مئی تک کی ونڈو تجویز کر دی گئی۔ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے میچز 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں معروف کھلاڑی کو مارکی پلئیر کے طور پر سائن  کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز ز اور پی سی بی کا جنرل کونسل اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ایس ایل نائن  کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ پی ایس ایل سیزن 10 کی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ایس ایل کی روایتی  ونڈو میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی وجہ سے پی ایس ایل  2025  ایونٹ کے لیے  ونڈو 7 اپریل 2025 سے 20 مئی 2025 تک  رکھی گئی ہے۔ 

ایس ایل میچوں کی میزبانی 

کراچی، لاہور، ملتان، اور راولپنڈی پی ایس ایل میچوں کی میزبانی کریں گے جس میں ہر  ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم از کم پانچ میچ کھیلے گی۔ 

اس کے علاوہ پی سی بی پی ایس ایل  کے لئے اضافی  وینیوز کی تلاش جاری رکھے گا۔ پی ایس ایل سیزن 10  کے  چار پلے آف میچز  نیوٹرل وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز ہے۔پی ایس ایل کو مزید پرجوش  بنانے کے لئے  پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں آئندہ ایک سے دو ماہ کے اندر ایک معروف کھلاڑی کو مارکی پلئیر کے طور پر سائن  کرنے کی تجویز دی گئی۔ جس میں پی سی بی  فرنچائز کے ساتھ مالی تعاون کرے گا۔ 

تاہم فرنچائز مالکان نے پی سی بی سے مارکی پلیئرز کی فہرست مانگ لی۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی موزوں ترین ونڈو کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ مزید ڈیٹا فرنچائز مالکان کے ساتھ شیئر کرے گا تاکہ وہ آپس میں بات چیت کر سکیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔