پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، مگر،،، لطیف کھوسہ کا اہم ترین بیان

پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، مگر،،، لطیف کھوسہ کا اہم ترین بیان
کیپشن: Latif Khosa's statement
سورس: web desk

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کیا مسلم لیگ ن واقعی الیکشن جیت کر اقتدار میں آئی ہے؟ کیا شہباز شریف لاہور سے جیتے ہوئے ہیں؟ میں خود لاہور کا ایم این اے بنا ہوں ایک بھی سیٹ مسلم لیگ نواز نہیں جیتی۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ خواجہ آصف ہماری پارٹی کی رہنما ریحانہ ڈار سے ہارے ہوئے ہیں اور نواز شریف ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہار ے ہیں،ہماری 180 سیٹیں اور ہمیں 93،94 پر لاکر کھڑا کردیا ہے، انہوں نے فارم 47 کے ذریعے اپنی سیٹوں کو ’ پُس اَپ‘ کیا ہے، ہم نے چیلنج کیا ہوا ہے اور الیکشن ٹربیونل میں بھی یہ بات کھل کر سامنے آجائے گی۔

پی ٹی آئی کے مذاکرات کے بارے بات کرتے ہوئے   لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ تو آئینی ترمیم کی بات کررہے ہیں کہ ہم چیف جسٹس کو 3 سال کی ایکسٹینشن دینے جارہے ہیں، پہلے یہ حکومت تو واضح کریں کہ اُن کے پاس دوتہائی اکثریت ہے بھی؟ جبکہ تک یہ اتفاق رائے نہیں ہوگا آپکی پارلیمان نہیں چل سکتی۔

جو حکومت اپنا وزیرخزانہ، وزیرداخلہ نہیں بناسکتی اُسکو کیسے حکومت کہہ سکتے ہیں؟ آئینی ترمیم سے  یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ہم تسلیم شدہ ایک حقیقت ہیں جو کہ نہیں ہے، یہ عوام کے ترجمان نہیں ہیں، ریاست کی اور آرٹیکل 5 اور 7 کی نفی ہے، پہلے آپ ریاست کو ٹھیک کرے اُس کے بعد ہم ان سے ہرقسم کی بات کرنے کو تیار ہیں۔ 

لطیف کھوسہ  نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشتیوں کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، سنی اتحاد کونسل ایک سیاسی پارٹی ہے جو کہ رجسٹرڈ بھی ہے اور اُس کا اپنا سیمبل ہے،  ان سے اتحاد کرکے ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، سوموار کو سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے سامنے آجائے گا۔

Watch Live Public News