ورلڈ کپ کے بعد کونسی ٹیم پاکستان کھیلنے آئے گی؟

ورلڈ کپ کے بعد کونسی ٹیم پاکستان کھیلنے آئے گی؟
لاہور ( پبلک نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے دسمبر میں پاکستان پہنچے گی۔ پی سی بی کے مطابق تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ مہمان ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 2018 میں پاکستان آئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ستمبر اکتوبر میں ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد اب دسمبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر ہے۔ پاکستان ملک میں موجود فینز کو سنسنی خیز اور پرجوش کرکٹ مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ فینز کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ این سی او سی اس سیریز کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے کر ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ 9 دسمبر کو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کراچی آمد ہوگی۔ 13 دسمبر کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ 14 دسمبر کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ 16 دسمبرکو تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ 18 دسمبر کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ 20 دسمبر کو دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ 22 دسمبر کو تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ 23 دسمبر کو ویسٹ انڈیز کی واپس روانگی ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔