وزیراعظم کا گلیات کو بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا گلیات کو بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ
پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ تفریحی مقام نتھیاگلی کی سنی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی سے جڑے گلیات کو بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ گلیات میں صرف تین ماہ ہی نہیں، اب سال کے بارہ مہینے سیاحتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ سرسبز، پر فضا اور ٹھنڈا سیاحتی مقام نتھیاگلی بھی گلیات میں موجود ہے۔ قدرتی نظاروں سے مالا مال گلیات میں سیاحوں کے لیے جدید سہولتوں کی منصوبہ بندی کر لی گئی۔ سیاحتی مرکز گلیات میں جدید سہولتیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مہیا کی جائیں گی۔ سیاحوں کی کشش کے لئے نتھیا گلی کے قریب عالمی سطح کا تھیم پارک بنایا جائے گا۔ تھیم پارک میں جانور، جوائے لینڈ اور بچوں کی ہرطرح کی گیمز کی سہولتیں بھی موجود ہوں گے۔ بین الاقوامی ہوٹلز،انٹرنیشنل فوڈ برانچز، پارکس، چئیرلفٹ،اسکیٹنگ کی سہولت متعارف کرائی جائے گی۔ ایوبیہ خانسپور میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی قومی ٹیموں کے لئے کھول دیا جائے گی۔ نتھیا گلی میں 3 کلومیٹر طویل تاریخی ایوبیہ چیئرلفٹ بھی نئی بنائی جائے گی۔ ایوبیہ چئیرلفٹ 1962 میں ایوب خان نے بنوائی،2000 میں مدت ختم ہونے پر ناکارہ ہوگئی۔ نئی چئیر لفٹ کی تیاری کا ٹھیکہ دیدیا گیا. وزیر اعظم رواں ماہ افتتاح کریں گے۔ چئیرلفٹ سے نتھیا گلی، گلیات کے دیدہ زیب، ودلکش فضائی نظارے کئے جاسکیں گے۔ ٹرانسپورٹ اور دیگربنیادی ضروریات گلیات سیاحتی مرکز پلان کا حصہ ہوگا۔ گلیات کوجدید سیاحتی مقام بنانے کے لئے ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان کل نتھیا گلی میں انٹرنیشنل چین کے فائیوہوٹل کا افتتاح کریں گے۔ وہ نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں۔ کل تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ گلیات کو جدید سیاحتی مرکز میں بدلنے سے متعلق وفاقی و صوبائی حکام کو ہدایات دیدی گئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔