’مولانا فضل الرحمان کا کوئی کام مولانا والا نہیں‘

’مولانا فضل الرحمان کا کوئی کام مولانا والا نہیں‘
فیصل آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وطن کے لیے کوئی قربانی نہیں دی۔ انھوں نے اپنی ناکامیوں کو کسی اورکےسرتھوپنےکی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیامولانا فضل الرحمان نے کرپشن پر قوم سے معافی مانگی؟ ان کے بیان پر بہت افسوس ہوا۔ انھوں نے خیبرپختونخوا میں جو زمینیں لیں، کیا اس پر معافی مانگی؟ دبئی میں فلیٹ لیا،کیا اس پرمعافی مانگی؟ فضل الرحمان کا کوئی کام مولانا والا نہیں۔ یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ قوم کی ماوں نے بہادرسپوت پیداکیے۔ وسائل اورتعداد میں کمی کے باوجود بھی بہادرسپوتو ں نے جنگ لڑی۔ 6ستمبرکوبہادر فوج نے دشمن کو انجام تک پہنچایا۔ پاکستان ائیرفورس پر قوم کوفخر ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 6ستمبرکوپاکستان کےجوانوں نےدشمن کوناکوں چنےچبوائے۔ پاکستان ایئر فورس کے شہدا کو نہیں بھول سکتے۔ ہم سب کا فرض ہے شہدا کے گھروں پر حاضری دیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔