جہانگیرترین کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ امداد کا اعلان

جہانگیرترین کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ امداد کا اعلان
اسلام آباد: سیاسی رہنما جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے دس کروڑ کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مشترکا قومی کاوش کی ضرورت ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ جہانگیر ترین کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان میں خیمے، راشن، مچھر دانیاں، ترپالیں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور نقدی شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صاحب حیثیت افراد سے بھی اپیل کی اور کہا کہ ملک بھر کے مخیر اور کاروباری حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔ خیال رہے کہ تمام امدادی سامان اور رقم جہانگیر ترین کے اداروں کے ذریعے سے سیلاب متاثرین تک پہنچائی جائے گی، جب کہ جہانگیر ترین پہلے ہی 1 کروڑ روپے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لئے عطیہ کرچکے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔