ویب ڈیسک: کرغیزستان میں پاکستانی طلباء پر دوبارہ سے حملہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں دو طلباء شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طلباء کا کہنا ہے کہ تاحال حملے نہیں روکے جا سکے،ہم ابھی تک ہوسٹلز میں ہیں۔
دوسری جانب کر غیزستان میں قیام پذیر پاکستانی طلباء جو وطن واپسی کے خواہشمند ہیں کی رجسٹریشن کیلئے پاکستانی سفارتخانے فارم جاری کردیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرغیزستان میں پاکستانی ایمبسی نے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی طلباء کی رجسٹریشن کے لئے گوگل فارمز جاری کئے ہیں ۔جن میں ان کے کوائف طلب کئے گئے ۔
ایمبسی کی جانب سے طلبا کے کوائف کی تصدیق کے بعد ان کی وطان واپسی کے انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔
ادھر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے اعلان کے مطابق خصوصی طیارہ آج 10 بجے کرغیزستان کے لئے روانہ ہوگا،اب تک600 افراد نے خصوصی پرواز کے لئے مختص گوگل فارم پر رجسٹریشن کی ہے،پہلی پرواز میں 300 افراد کو پہنچایا جائیگا،300 افراد کے لئے کل خصوصی طیارہ اڑان بھریں گا،یہ مفت ائیر سروس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کی جاسکتی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ باحفاظت نکالنے کی یہ سہولت صرف خیبر پختونخوا کے نہیں پورے ملک کے طلباء وطالبات کے لئے ہے،باقی پاکستان مختص گوگل فارم پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں،پھنسے افراد واٹس اپ نمبر 03433333049 اور 03440955550 پر رابطہ کرسکتے ہیں،پھنسے افراد کے اہلخانہ 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں،اوورسیز پاکستانی عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ کرغیزستان میں پھنسے افراد مشکل کی اس گھڑی میں اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں،خیبر پختونخوا حکومت انکے ساتھ ہے۔