(ویب ڈیسک ) اس دورے کے دوران وفد نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (G2G) اور بزنس ٹو بزنس (B2B) ملاقاتیں کیں اور ایس آئی ایف سی اور وزارت تجارت کے ذریعے پاکستان میں اہم منصبوں پر بات چیت کی۔
تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان کی وزارت تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی نمائندگی کرنے والے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا دورہ کیا۔
وفد کی سربراہی عمان کی ماتحت سیکرٹری برائے فروغِ سرمایہ کاری عزت مآب ابتسام الفروجی نے کی جن کے ساتھ مختلف سرکاری اور نجی شعبوں کی نمائندگی کرنے والے ممبران بھی موجود تھے۔
اس دورے کے دوران وفد نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (G2G) اور بزنس ٹو بزنس (B2B) ملاقاتیں کیں اور ایس آئی ایف سی اور وزارت تجارت کے ذریعے پاکستان میں اہم منصبوں پر بات چیت کی گئی۔
وفد کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات اور ملک میں سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے پالیسی سطح کے اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
عمانی وفد پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے پاکستانی چیمبر آف کامرس اینڈ ٹریڈ اور نجی کمپنیوں کے ساتھ مشغول رہا۔
وفد نے ایس آئی ایف سی کے تحت کام کرنے والے گرین پاکستان انیشییٹو کے دورے کے دوران جدید ترین لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور دیگر منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اعلی سطحی عمانی وفد نے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اورگورنمنٹ ٹو گورمنٹ اور بزنس ٹو بزنس فریم ورک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
سلطنت عمان کے افتتاحی دورے نے دونوں اطراف کی کاروباری برادریوں کو نیٹ ورکنگ اور باہمی تعاون کے امکانات تلاش کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔
یہ دورہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا جس دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے مزید راہیں کھلیں گی۔