انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا
کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 305 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 328 روپے پر مستحکم رہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں دالر 305 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

سونے کی قیمت: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی قیمت میں 700 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔ 10گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 4 ہزار 990 روپے پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے سونا 1940 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

اسٹاک مارکیٹ:

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، 100 انڈیکس میں 394 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 45 ہزار 707 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 5 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوچکا ہے، مجموعی طورپر 311 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 187 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ 103 میں مندی ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر انڈیکس 45 ہزار 312 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔