امریکا کی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

امریکا کی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت
کیپشن: امریکا کی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

ویب ٖڈیسک: امریکا نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھو ملر نے کہا کہ پاکستان کودہشت گردوں نے بہت نقصان پہنچایا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کے ساتھ دکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے، میتھوملر نے اقوام عالم کو ایران کے ساتھ کاروباری ڈیل نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

Watch Live Public News