لاہور(پبلک نیوز) گورنر پنجاب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی ملاقات ہوئی جس میں ایک ہزار فاٹا طلباء کے لیے سکالر شپ پر مرزا محمد آفریدی نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ گور نر چوہدری محمدسرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان وفاق کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، 2027تک سالانہ 1 ہزار فاٹا طلباء کو 100 فیصد سکالر شپ دیں گے، فاٹا میں پنجاب یونیوررسٹی کا اور گلگت میں جی سی یو کا کیمپس بھی بنایا جائیگا۔گورنر کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ملکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے، دہشت گرد ی کے خلاف اور امن کیلئے فاٹا عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہے، پہلی بار پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاق سب کو ساتھ لیکر چل رہا ہے، پنجاب بڑا بھائی ہونے کی وجہ سے بلوچستان اور فاٹا کے ساتھ کھڑا ہے،ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر 1ہزار سالانہ سکالر شپ تاریخی پروگرام ہے ماضی میں ہمیشہ فاٹا کو نظر انداز کیا جاتا رہا اب ایسا نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔