پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی کو موصول

پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی کو موصول

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی جانب سے جاری پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس موصول ہو گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے طے شدہ فیصلوں کی خلاف ورزی کرکے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا وضاحت دی جائے۔ پی ڈی ایم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ن لیگ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کہا گیا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کیلئے مہم شروع کی۔ پی ڈی ایم میں طے ہوا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئرمین جے یو آئی کا ہو گا۔ پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی ارکان کی حمایت سے بلاک بنایا۔

مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی کی جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا ہے۔ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی وضاحت دے۔ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی سے 7 روز میں وضاحت طلب کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔