وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا تھا کہ جس کا جواب انہوں نے کچھ یوں دیا کہ آپ لوگوں کو میری شادی کی اتنی پرواہ کیوں ہے؟ مجھے تو کوئی ٹینشن نہیں ہے، میں ابھی کام کرنا چاہتی ہوں، ایسے سوالات ابھی نہ کرو ۔ واضح رہے کہ ماضی میں شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بھی انہوں نے کہا تھا کہ میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں سادگی سے شادی کروں گی ۔ خیال رہے کہ 31 سالہ خوبرو اداکارہ کی شادی سے متعلق متعدد بار افواہیں سرگرم رہ چکی ہیں مگر وہ ہر بار اِن افواہوں کی تردید کرتی رہی ہیں ۔
پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے کہ جس میں صحافی کے شادی کے حوالے سے سوال پر وہ آگ بگولا ہو گئیں ۔ آجکل سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی ایک چھوٹی سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی ایوارڈ شو کے دوران شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کافی برہمی کا اظہار کر رہی ہیں ۔