ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے8 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کےاحکامات واپس لے لیے

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے8 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کےاحکامات واپس لے لیے
کیپشن: ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے8 پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کےاحکامات واپس لے لیے

پبلک نیوز: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ 9 مئی کے 8 ملزمان کی رہائی کے بعد نظر بندی کے معاملے کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسثس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔دورانِ سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے اس اقدام سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔

 نظر بندی کے احکامات واپس ہونے پر پی ٹی آئی رہنما سمابیہ طاہر نے اپنی پٹیشن واپس لے لی۔

8پی ٹی آئی کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پولیس نے ڈی سی پنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتار کرکے نظر بند کر دیا تھا،سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کے احکامات کالعدم کرنے کے حوالے سے پٹیشن دائر کر رکھی تھی،سیمابیہ طاہر کی پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ڈی سی پنڈی سے جواب طلب کر رکھا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاون میں درج ہے،نظر بند کئے گئے پی ٹی آئی کارکنان میں رضوان اللہ،اسد اللہ،احمد علی،ابرار شامل ہیں جبکہ نظر بند پی ٹی آئی کارکنان میں آصف علی،رضوان عظمت،سجاد حیدر،سہیل طاہر شامل ہیں۔