احسان اللہ کی انجری کیوں ٹھیک نہیں ہوئی، پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا انکشاف

لاہور: (محمد شکیل خان) پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے بتا دیا کہ قومی کھلاڑی احسان اللہ کی انجری کیوں ٹھیک نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی ڈائریکٹرمیڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی اور فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی انجری پر تنقید اور اظہار خیال کیا۔ 

ڈاکٹرسہیل نے کہا کہ احسان اللہ کی انجری کی تشخیص غلط نہیں کی گئی، احسان اللہ کے انجری اور ایم آرآئی رپورٹ کو غلط انداز سےبیان کیا گیا، احسان اللہ کےرپورٹ پر شک تھا اسی لئے دوبارہ  ٹیسٹ کروائے۔ پی سی بی نے انگلینڈ میں اپنے پینل کے رڈیالوجسَٹ سے دوبارہ تشخیص کرائی جس کارزلٹ مختلف تھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ میرا شک درست تھا  اس لیےدوبارہ  تشخیص کے لیے بھیجا اور اس کے مطابق علاج شروع کیا گیا ، سرجری کےبعد ری ہیب اور کرکٹ واپسی میں 9 سے 18 ماہ لگ جاتے ہیں، بیس بال کے بھی  جتنے کھلاڑی ہیں ان کی کہنی کے ری ہیب میں اتنا وقت ہی لگتا ہے۔ ری ہیب میں زیادہ وقت لگنا یا پوسٹ سرجری درد ہونا بڑی بات نہیں ہے ،  کوئی  کسی بھی کھلاڑی کو تکلیف میں فل لوڈد ایکسر سائز نہیں کراتا ، احسان اللہ کے پاس این سی اے میں کمرہ تھا ، ری ہیب کے لیے دن بھر کا شیڈول تھا ۔

ڈاکٹر سہیل سلیم نے مزید کہا کہ احسان اللہ کے لیے سخت سردیوں میں سوئمنگ پول کی سہولت میسر تھی ، احسان اللہ کو پی سی بی نے تنہا نہیں چھوڑا ، علاج کے لیے ہر ممکن چیز کر رہے ہیں ، فرنچائزز کرکٹ بورڈ کا ہی حصہ ہیں ، اگر مل کر کام کیا ہے تو اس میں کیاحرج ہے۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔