ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر نا اہلی ریفرنس پر چیئرمین پی ٹی آئی کو 18 اگست، ممنوعہ فارن فنڈنگ کے معاملے پر 23 اگست اور محسن شاہنوار رانجھا کی درخواست پر 24 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عمران خان کو 23اگست کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 23 اگست کی صبح 10بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس پر بھی عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 18 اگست کو طلب کیا گیا ہے، عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت 18 اگست کو ہوگی، عمران خان کو 18 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز یہ ریفرنس رہنما مسلم لیگ ن محسن شاہنواز رانجھا نے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تھا، ریفرنس پر دیگر ارکان قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، آغا حسن بلوچ ،صلاح الدین ایوبی، علی گوہر اور سعد وسیم شیخ کے دستخط ہیں۔ اس کے علاوہ رہنما ن لیگ محسن شاہنواز رانجھا نے بھی عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت میں ریفرنس دائر کیا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے 24اگست کیلئے بھی عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ محسن شاہنواز رانجھا نے بطور ایم این اے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔